پاکستان تازہ ترین

پنجاب کے سکولز خالی کرنے کا حکم ۔ مگر کیوں ؟

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پنجاب کے تمام خطرناک عمارتوں والے سکولز کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک سکولز کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولز کی بلڈنگز پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمے داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے