پاکستان تازہ ترین

فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر قتل

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کوہاٹ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کافائرنگ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر مہوش ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

 

ادھر لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ہسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے