(اردو ایکسپریس) سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا سالانہ 774واں عرس مبارک شروع ہوگیا۔
عرس کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری مزار قلندر پر حاضری دیکر کریں گے،پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے لاکھوں زائرین سیہون پہنچ گئے ہیں اورسیہون کی گلیوں میں دمادم مست قلندر کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
زائرین چادریں لیکر دھمالیں ڈال کر مزار قلندر پر حاضری دیکر عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں،سیہون میں زائرین کی سہولت کیلئے پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔
آج شام سندھ کی روایتی ثقافت ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہونگے،رات کو شہباز آڈیٹوریم ہال میں سگھڑن جی کچہری کا زبردست پروگرام منعقد ہوگا۔