پاکستان تازہ ترین

آج رات اہم شاہراہیں بند رہیں گی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کی متعدد اہم سڑکیں آج رات 8 بجے سے 9 بجے تک عارضی طور پر بند رہیں گی۔

ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز ہوں گے جس کے باعث ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

 

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر آبادی روڈ اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔

 

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو زیرو پوائنٹ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مری یا بارہ کہو سے آنے والوں کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہترار روڈ تجویز کیے گئے ہیں۔

 

اسی طرح سرینا اور بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے مسافر پارک روڈ اور کھنہ روڈ استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے