پاکستان تازہ ترین

پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) رمضان المبارک کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔

 

چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہو گی، 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی، کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے۔اس لئے 18 فروری کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے