(اردو ایکسپریس) باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کےگھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا،جس سے گھرکی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔ باجوڑمیں وزیرِمملکت مبارک زیب خان کےگھرپردستی بم سے حملہ ہوا،تاہم خوش قسمتی سے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا،حملہ رات گئے کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آور دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے،حملےکےنتیجے میں قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے