(اُردو ایکسپریس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو کلیئرٹی اس سال پاکستانی قوم کو ملی ہے وہ اس سے پہلے نہیں تھی،فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان پر قیادت اور عوام کلیئر ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ کور کمانڈر پشاور درجنوں جگہوں پر جا چکے ہیں اور روز جاتے ہیں،کیونکہ ہمارے اور عوام کے درمیان کچھ نہیں ہے،فلڈ ریلیف کی سرگرمیاں سڑکیں کلیئر کی جارہی ہیں،جو کلیئرٹی اس سال پاکستانی قوم کو ملی ہے وہ اس سے پہلے نہیں تھی،فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان پر قیادت اور عوام کلیئر ہیں،ان کاکہناتھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد ضروری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ یہ کلیئرٹی پاکستان کے طول و عرص میں عوام کو بھی ہے،فتنہ ہندوستان کا نہ پاکستان اور نہ بلوچستان سے کوئی تعلق ہے،ملٹری لیڈر شپ اور پولیٹیکل لیڈرشپ ایک پیج پر ہے، یہ ہے ریاست کا بیانیہ، سویلین اور فوجی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک پیج پر ہے،صوبائی سیاسی قیادت کو مکمل کلیئرٹی ہے کہ دہشتگردی کے ناسور سے کیسے لڑنا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ فتنہ الخواج اور فتنہ ہندوستان پر قیادت اورعوام کلیئر ہیں،یہ وضاحت ہمارے پاس 2023میں بھی تھی اور آج بھی ہے،ہمیں اس بیانیے سے کوئی ٹس سے مس نہیں کر سکتا۔