تازہ ترین ٹیکنالوجی

ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے حیران کن آفر

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایزی پیسہ صارفین (EASYPAISA)اب 100 سے زیادہ کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں اور100 سے زائد ممالک سے ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں گے۔

 

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنی ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں سٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔عشائیے میں وفاقی وزرا، پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، کاروباری رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ تقریب بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان، اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب خان کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینک کے طور پر ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے مربوط اور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مؤثر پالیسی سازی کے لئے ڈیجیٹل فنانس کے ماہرین کی شمولیت ناگزیر ہے ، کیش لیس معیشت کے حقیقی اور عملی فوائد کو عوام کے سامنے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران ایزی پیسہ پلیٹ فارم کے ذریعے 3.8 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 15 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے