(اُردو ایکسپریس) فیڈرل بورڈ میں امتحان دینے والے طلبہ کو نمبر وں کے ساتھ گریڈ بھی دیا جائے گا،نیا نظام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر لاگو ہوگا۔نیا فارمولا 2026 کے پہلے امتحان سے نافذ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ میں انٹر اور میٹرک کے دوسرے درجے پر یہ نظام 2027 سے لاگو ہوگا،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو اے ++ گریڈ دیا جائے گا،91 سے 95 فیصد نمبر والوں کو بہترین کارکردگی اے+ گریڈ دیا جائے گا،86 سے 90 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو اے گریڈ دیا جائے گا،81 سے 85 فیصد نمبر والوں کو بی++ گریڈ دیا جائے گا، 76 سے 80 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو بی+ گریڈ دیا جائے گا71 سے 75 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو بی گریڈ دیا جائے گا،61 سے 70 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو سی++ گریڈ دیا جائے گا،51 سے 60 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو سی گریڈ دیا جائے گا،40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو ڈی گریڈ دیا جائے گا ،40 فیصد سے کم نمبر لینے والوں کو ناکام قرار دیا جائے گا،ناکام طلبہ کو متعلقہ مضمون کا امتحان دوبارہ دینا ہوگا۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق نیا فارمولا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔طلبہ کی کارکردگی کو شفاف انداز میں جانچنے کے لیے نیا نظام بنایا گیا ہے۔