تازہ ترین دنیا

ایران کی دھمکی پر امریکی دباؤ کام کر گیا،

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اسرائیل اور لبنان کے نمائندے منگل کے روز واشنگٹن میں ملاقات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

 

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل پر ڈالے گئے شدید دباؤ اور ایران کے سخت مؤقف کے بعد اسرائیل لبنان سے بات چیت پر راضی ہو گیا ہے۔

 

یہ جنگ کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کے نمائندے براہِ راست رابطہ کریں گے۔

 

 

صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ کسی طرح اس لڑائی کو روکا جائے تاکہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی نازک جنگ بندی کو کسی بڑے خطرے سے بچایا جا سکے۔

 

اس اہم پیش رفت کی بنیاد اس وقت پڑی جب ایران نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات سے قبل یہ شرط رکھی کہ اسرائیل لبنان پر حملے بند کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے