(اُردو ایکسپریس) اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر مشیر اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی جبکہ اہلیہ شہید ہوگئیں۔
تہران میں کمال خرازی کے گھر پر حملہ کیاگیااور سرکاری انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر خرازی کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔کمال خرازی ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بھی مشیر رہ چکے ہیں اور نئے سپریم لیڈر کے لیے بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔