تازہ ترین دنیا

قطر کا عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) قطر نے عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان کردیا۔ قطری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے۔ فضائی دفاع ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے،ریاست کو نشانہ بنانے والے میزائل کو روک دیا ہے۔ قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خطرہ ختم ہونے تک مخصوص علاقے خالی رہیں گے،عوام ہدایات پر عمل کریں اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ قطری دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکہ سنا گیا،جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے