تازہ ترین دنیا

25 اور 26 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خلیجی ملک کویت کی حکومت نے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو 4 دن کی مسلسل چھٹیاں میسر آئیں گی۔

یہ فیصلہ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح نے کی، سرکاری اعلامیے کے مطابق بدھ 25 فروری اور جمعرات 26 فروری کو تمام سرکاری وزارتوں، تعلیمی اداروں اور عوامی محکموں میں کام مکمل طور پر معطل رہے گا۔

 

ذہن نشین رہے کہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل کے دن ہوتے ہیں، اس طرح 25 اور 26 فروری کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ ملا کر سرکاری ملازمین کو 4 دن کی طویل تعطیلات مل جائیں گی، دفاتر میں کام کا دوبارہ آغاز اتوار یکم مارچ سے ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے