تازہ ترین دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ اور حماس کے فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اسرائیلی فوج نے لبنان کے قصبے عنان پر ایک بار پھر حملہ کردیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مشرقی لبنان کی وادیِ بیکا میں واقع حمارا اور عین الطینہ کے دیہاتوں میں حزب اللہ اور حماس کے مبینہ فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل چار دیہات کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

 

خبررساں ادارے رائٹرز نے رات گئے ہونے والے ان حملوں کی فوٹیج جاری کی ہے، جس میں دھماکوں کے دوران زمین کو ہلتے اور فضا میں دھویں کے گھنے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

تاحال حماس یا حزب اللہ کی جانب سے ان حملوں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے