پاکستان تازہ ترین

افسوسناک خبر ! 2بسیں اور کار آپس میں ٹکرا گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور سے کراچی جانے والی دو بسوں اور ایک کار تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے علاقے چوک میتلا میں شدید دھند کے باعث دو بسوں اور ایک کار کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں بسیں مسافروں کو لے کر لاہور سے کراچی جا رہی تھیں، جبکہ کار بہاولپور کی جانب سفر کر رہی تھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث حدِ نظر کم ہونے کے سبب پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔گذشتہ روز نوابشاہ کے علاقے مہران ہائی وے بچھری روڈ پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں ، جس میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مہران ہائی وے پر احتیاط سے ڈرائیو کریں تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے