بزنس تازہ ترین

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس،عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سےاجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرجائزہ اجلاس ہوا،وزارت خزانہ کےمطابق اس موقع پر ٹارگٹڈ سبسڈی سےمتعلق نظام کوجلدحتمی شکل دینے پراتفاق کیاگیا،شرکاء نےملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کومستحکم اورذخیرہ وافر قرار دیا۔

وزارت خزانہ کےمطابق صوبوں نے پیٹرول بچانے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی پر زور دیا،خیبرپختونخوانےتیل سپلائی مینجمنٹ کوخطے سےبہترقراردیا،بریفنگ میں بتایاگیاکہ حکومت کےپاس مالی گنجائش محدود ہے اورمحتاط فیصلوں کی ضرورت ہے۔اجلاس کےاعلامیے کےمطابق اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کو آمدن کا بڑا ذریعہ قرار دیا گیا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےعوام کو ریلیف دیتے ہوئےمعیشت کو مستحکم رکھنے کی ہدایت کے ساتھ سبسڈی اصلاحات پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے