تازہ ترین دنیا

شدید برفانی طوفان، 11 ہزار پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے پیش نظر چھ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

حکام کے مطابق امریکا کی ریاستوں کنیکٹی کٹ، رہوڈز آئی لینڈ، ڈیلاویئر، نیو جرسی، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔شدید موسمی صورتحال کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور امریکا بھر میں 11 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

خاص طور پر بوسٹن، نیو یارک اور ایٹلانٹا کے ایئرپورٹس پر ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں، جہاں پروازوں کی منسوخی کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

 

امریکا کی موسمیاتی ادارے نے اتوار سے پیر تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بعض علاقوں میں برفانی ہوائیں معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے