(اُردو ایکسپریس) پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لیے بندہوگئے۔
آج صبح ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی ایس ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیئے ،ملازمین کی جانب سے وجہ پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا جارہا۔
اسٹیل ملز افسران کی موقع پر عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے،پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران کے غائب ہونے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔پاسلو یونین نےاسٹیل ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اسٹیل ملز کے گیٹ فوری کھلوائے جائیں اور صورتحال کی وضاحت کی جائے ۔