بزنس تازہ ترین

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر!

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ یو اے ای کی جانب سے تین ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع سے ملنے والی والی اطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزارتِ خزانہ نے متحدہ عرب امارات سے قرضہ رول اوور کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور جنوری کے وسط تک پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید بن النہیان کو خط لکھنے کی تیاری کر لی ہے اور وہ جلد یو اے ای سے تین ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔

متحدہ عرب امارات نے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کرائے ہوئے ہیں اور یہ ڈیپازٹس بیلنس آف پیمنٹ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا قرضی 17 جنوری کو میچور ہو رہا ہے، مزید ایک ارب ڈالر کا قرضی 23 جنوری کو میچور ہو جائے گا جب کہ ایک ارب ڈالر کی رقم جولائی میں میچور ہوگی۔حکومت پاکستان کی جانب سے تینوں اقساط یعنی تین ارب ڈالر رول اوور کرنے کی درخواست کی جائے گی اور وزیراعظم اپنے خط میں تین ارب ڈالر کو موجودہ شرائط پر رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای سے تین ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے