بزنس تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے مواقع

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وہ پاکستانی جو بیرون ملک روزگار کی تلاش میں ہیں ان کیلیے جرمنی میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جرمنی اس وقت پورے ملک میں تربیت یافتہ نرسوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ بی ای او ای نے کہا کہ پاکستانی نرسیں جو مستند ڈپلومہ یا ڈگری رکھتی ہیں جرمنی میں ملازمت کیلیے درخواست دے سکتی ہیں مگر اس سفر کا پہلا اور سب سے اہم مرحلہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہلیت کی جرمن حکام سے باضابطہ منظوری حاصل کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جرمنی میں نرسنگ کی ڈگری یا ڈپلومہ خودکار طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، ہر درخواست انفرادی بنیاد پر جانچی جاتی ہے جس میں نصاب، تربیت کی مدت اور عملی مہارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔عموماً امیدوار سے نرسنگ کی تسلیم شدہ اہلیت کے ساتھ جرمن زبان میں مہارت زیادہ تر B2 سطح درکار ہوتی ہے۔ اگر جرمن اور پاکستانی نرسنگ معیار میں نمایاں فرق سامنے آئے تو امیدوار کو اضافی تربیتی پروگرام مکمل کرنا یا علمی امتحان پاس کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف اور صرف جرمن حکومت کے سرکاری پورٹل سے رہنمائی حاصل کریں، یہ مستند آن لائن ذریعہ آپ کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ آیا نرسنگ جرمنی میں ریگولیٹڈ پیشہ ہے یا نہیں، متعلقہ صوبائی اتھارٹی کون سی ہے اور آپ کو منظوری کیلیے کن واضح مراحل سے گزرنا ہوگا۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں کیلیے آسانی کیلیے لنک بھی فراہم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے