پاکستان تازہ ترین

مذہبی جماعت کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور میں مذہبی جماعت کے رہنما حاجی نواز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حاجی نواز سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی بیوی، بیٹا، بھائی اور دو گن مین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حاجی نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 166 سے امیدوار تھے۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے