پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم اے نےخیبرپختو نخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

 

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے