پاکستان تازہ ترین

بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) گیس کی مسلسل فراہمی اور اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 39 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 فیصد اضافہ سرکلر ڈیٹ پر لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں ہے۔

 

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سی سی پیز کی گیس کھپت میں کمی بھی اضافے کا باعث ہے، حکومت سی سی پیزکو نیشنل بجلی گرڈ سے منسلک ہونے کی ہدایات دے رہی ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمت میں 51 فیصد اضافہ مہنگی آر ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہمی کی وجہ سے ہوا۔ آپریٹنگ اخراجات کل ریونیو کا صرف 4 سے 6 فیصد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے