(اردو ایکسپریس) سوشل میڈیا کے معروف چہرے، ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی کمائی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے 15 لاکھ روپے چارج کرتے ہیں، کیونکہ ان کی موجودگی سے ویڈیوز کو لاکھوں کی ویور شپ ملتی ہے اور میزبانوں کو بھی بھرپور فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ روزانہ 3 سے 4 پروموشنل ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جن سے ان کی یومیہ آمدنی 30 سے 40 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ کمائی کا ایک لا محدود ذریعہ بن سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی بڑی کمائی کے باوجود، رجب بٹ نے کہا کہ ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی وہ مکمل طور پر غریبوں کی مدد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔