تازہ ترین کھیل

لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

 

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

اس کے علاوہ سیم بلنگز نے 19 رنز بنائے، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بناسکے۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

لاہور قلندرز

 

لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

 

کراچی کنگز

 

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں، ان کے ہمراہ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی تھی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرا میچ جیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے