(اُردو ایکسپریس) گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے، واٹر ٹینک واش روم میں موجود پایا گیا۔
جس کے بعد کیٹرنگ یونٹ بند اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات کی ، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والے افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کے تحت چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے