پاکستان تازہ ترین

میٹرک امتحانات، دفعہ 144 کا نفاذ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سکھر میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

 

چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں1 لاکھ 10 ہزار 542 طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔

 

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بتایا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے27 ہزار 7 سو 40، خیرپور سے 53 ہزار 78 جبکہ سکھر سے 29 ہزار 7 سو 24 طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لیں گے۔

 

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ سکھر ریجن میں 216 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے