تازہ ترین کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے