تازہ ترین دنیا

میانمار میں زلزلے کی تباہی! 3 ہزار ہلاکتیں، پاکستان کی امدادی کھیپ روانہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)  میانمار میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، 28 مارچ کو 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک میں تباہی مچادی، کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان روانہ

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ متاثرین کے لیے پہلی امدادی کھیپ میانمار حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن سامان حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر 70 ٹن امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔

میانمار میں تعینات پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی، جس پر انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

امدادی سامان میں تیار کھانے، کمبل، ترپالیں، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، جو متاثرین کے لیے فوری مدد فراہم کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے