پاکستان تازہ ترین

صدر کا عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد سزاؤں میں کمی اور رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد سامنے آگئی۔

جنگ کے مطابق اس حوالے سے موصولہ دستاویز کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں 196 اور اڈیالہ جیل میں 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔

اسی طرح اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 105 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے