(اُردو ایکسپریس) بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے صحبت پور کے گاؤں دوران کھوسہ میں سات افراد کے قتل کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ مسلح افراد کی ایک گھر پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور تین بچے بھی شامل ہیں
فائرنگ کے بعد ملزمان نے جھونپڑی نما گھر کو آگ لگا کر لاشیں جلا دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زرعی زمین کے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔