بزنس تازہ ترین

آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی، کتنی کمی کی؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آئی ایم ایف نے صرف 1 روپیہ بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی، 1 روپیہ کا ریلیف بجلی یونٹ پر بنیادی ٹیرف کی مد میں دیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے صرف ایک روپیہ بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی، ایک روپیہ کا ریلیف بجلی یونٹ پر بنیادی ٹیرف کی مد میں دیا جائے گا۔

تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔

کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ ورکنگ منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے