تازہ ترین شوبز

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمینٹ نے اہم ایوارڈ سے نواز دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی جو کہ جوبلی روم میں منعقد ہوئی۔ظ

تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈز دینے کی تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں اور ان کی جانب سے ایوارڈز تقریب کے دوران ارکان پارلیمنٹ سے خوش مزاجی کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے