(اُردو ایکسپریس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔
افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔
افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اور وہ پُرامید ہیں کہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔
دوسری جانب، جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باؤما نے افغان اسپنرز کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پچ بیٹرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر میچ ہمارے لیے ناک آؤٹ جیسا ہے، اور ہم تین نہیں، بلکہ پانچ میچ کھیلنے کے عزم کے ساتھ آئے ہیں۔