پاکستان

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی ، انڈیا کو بڑا دھچکا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پروڈکٹ کے طور قبول کر لیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔

 

بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مؤرخین نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ باسمتی چاول پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے اور اسی بنیاد پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔

 

نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا بھارتی باسمتی چاول واپس لینے کا حکم

 

پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمد 4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

 

چاول کی 27 ارب ڈالرز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان بڑا حصے دار ہے۔

 

اس سے پہلے بھارت عالمی سطح پر باسمتی چاول کی پیداوار پر اپنی ملکیت قائم کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے