بزنس تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کردیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے پٹرول پر فی لٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کردیا، پٹرول پر فی لٹر پٹرولیم لیوی بڑھاکر 80 روپے کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح ایک بار پھر 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ وفاقی حکومت نےہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لٹر پٹرولیم لیوی 70 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اس اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آج پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے