تازہ ترین

مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے 22 افراد بے ہوش، 8 بچوں کی حالت تشویشناک

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ضلع خیرپور کے علاقے پیرگوٹھ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے بچوں سمیت 22 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرین کا تعلق شاہی بازار، بچل کالونی اور کچی آبادی سمیت مختلف علاقوں سے ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد نے ایک ہی دکان سے خریدا گیا دودھ استعمال کیا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیرگوٹھ میں ایک مقامی دودھ فروش گھروں تک دودھ کی فراہمی بھی کرتا ہے، اطلاعات کے مطابق اسی دکان سے تقسیم کیے گئے دودھ کی ایک کھیپ میں مردہ چھپکلی پائی گئی ۔

 

 

متاثرہ افراد میں عریبہ، مجیب، نثار احمد، عبدالسمیع، عبدالصمد، عذرا، شکیلاں، محمد سلیم، امین علی، عائزہ ملک، احمد ملک، فقیر محمد ملک، ان کی اہلیہ اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ 22 افراد میں سے 8 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے