(اردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 9 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
1 روپے 97 پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے ، اس سے قبل ڈیزل 311 روپے 47 پیسے جبکہ پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا ۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 9 پیسے کا اضافہ کر دیاگیا،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے14پیسےفی لیٹر ہوگئی،مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق آج سے کیا گیاہے, یاد رہے کہ اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت227روپے5پیسےفی لیٹرتھی.
دریں اثنا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 227 روپے 5 پیسے تھی۔