(اردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا کے علاقے دانہ سر میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈی سی شیرانی ولی خان کاکڑکے مطابق ضلعی انتظامیہ شیرانی کی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حادثے میں 24 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔
ڈی سی شیرانی حضرت ولی کاکڑکے مطابق زخمیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔