پاکستان تازہ ترین

18 سال سے کم عمرمیں شادی کو جرم قرار دینے والا قانون چیلنج

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اٹھارہ سال سے کم عمرمیں شادی کو جرم قرار دینے والے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

آرڈیننس کے خلاف درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل کےذریعے دائرکی ہے،جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ آرڈیننس کی شق 2 ڈی،شق 3 اوردیگرمتعلقہ دفعات آئین اور شریعت سےمتصادم ہیں، 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قراردینا اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔اگرچہ ریاست کو انتظامی امور اور نظم و ضبط کے لیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2 سی،2ڈی سمیت دیگرکوکالعدم قرار دے،اس کے علاوہ درخواست کےحتمی فیصلے تک آرڈیننس پرعملدرآمد روکنےکا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے