تازہ ترین دنیا

وینزویلا کے زلزلوں میں مرنے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ، امدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وینزویلا میں اوپر تلے دو خوفناک زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک ملنے والی لاشوں اور ہسپتالوں میں فوٹ ہو جانے الے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 920 ہو گئی ہے، 4 ہزار ، 300 زخمی ہسپتالوں مین زیر علاج ہیں ۔ وینزویلا میں کل شام کے (پاکستانی وقت صبح تین بجے) کے زلزلے کے بعد ہزاروں شہری اب بھی لاپتہ ہیں۔ درجنوں عمارتوں میں ملبہ بھرا پڑا ہے اور شہری، حکومتی اداروں کے اہلکار اور غیر ملکی امدادی کارکن

کاراکس ایئر پورٹ کی تعمیرات زلزلے کے جھٹوں سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور کراکس سے فلائٹ آپریشن بند پڑا ہے۔ دارالحکومت کراکس سے ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

 

وینزویلا میں بدھ کی شام آنے والے 2 طاقتور زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 920 ہو نے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس وقت وینزویلا کے شہریوں کی مدد کرنے کے لئے کئی ملکوں سے ماہر امدادی کارکنوں کی ٹیمیں کراکس پہنچ چکی ہیں۔ مزید ٹیموں اور امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وینزویلا کے وزیر صحت نے آج بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے کہ بہت سے لوگ عمارتوں کے ملبہ میں دبے ہوئے ہیں۔ ان کو نکالنے مین تاخیر کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے باعث سکول بند ہیں اور ٹرین سروس معطل کر دی گئیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن فوراً بند کر دیا گیا۔ وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 30 ہزار افراد لاپتہ ہیں، متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز وینزویلا، کریبین جزائر، امریکا، میکسیکو اور براعظم امریکا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی، 22 منزلہ عمارت سمیت درجنوں عمارتیں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے