پاکستان تازہ ترین

بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کیخلاف درخواست ، دو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی، دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس خالد اسحاق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔ بینچ نے مقدمہ دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست میں نیپرا، پی پی آئی بی، سی پی پی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی آئین سے متصادم ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشباء کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے