تازہ ترین ٹیکنالوجی

پاکستان میں اب ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا، فیس بک نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان میں فیس بک سے ڈالر کمانا بہت مشکل تھا تاہم اب فیس بک کی جانب سے جو نئی خوشخبری آئی ہے اس کے مطابق اب پاکستان میں ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو پوری دنیا میں لوگ استعمال کرتے ہیں اور کئی فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز اس سے لاکھوں ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو فیس بک پر مونیٹائزیشن ٹول نہیں ملتا جس کے باعث وہ فیس بک سے کما نہیں پاتے

فیس بک کے بعض اکاؤنٹس اور پیجز پر کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول کو ایکٹیو یا انلاک کرنے کے لیے ایک چیلنج دیا گیا ہے اور یہ چیلنج فیس بک کی جانب سے آج تک دیے جانے والے تمام چیلنجز یا کرائٹیریا میں سے انتہائی آسان ہے جسے بہت ہی آسانی کے ساتھ مکمل کیا جا سکتا ہے۔

فیس بک کی اس تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق اب اگر آپ 28 دنوں میں اپنے پیج پر 3 لاکھ ویوز کا ٹارگٹ مکمل کر لیتے ہیں تو آپ کو کانٹینٹ مونیٹائزیشن کا ٹول مل جائے گا اور آپ کی کمائی ڈالرز میں شروع ہو جائے گی اور کسی بھی پیج پر 28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز حاصل کرنا کوئی اتنا بڑا چیلنج نہیں جسے کوئی پورا نہیں کر سکتا، تاہم اس کے لیے فیس بک کی دیگر پالیسیوں کا خیال رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ کانٹینٹ مونیٹائزیشن کے لیے چیلنج جوائن کرنے کی یہ اپڈیٹ فیس بک کے تمام پیجز یا اکاؤنٹس پر نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے