تازہ ترین دنیا

اقامتی اجازت منسوخی پر 30 دن کی رعایت ختم، جرمانے کرنے کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) قطر ی وزارت داخلہ نے ریزیڈنسی پرمٹ منسوخ ہونے کے بعد ملک میں قیام کی رعایتی مدت30 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی۔

قطری وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محفوظ سفری طریقہ کار سے متعلق منعقدہ ایک ویبینار کے دوران ایئرپورٹ پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے بتایا کہ اب اقامتی اجازت منسوخ ہونے کی صورت میں غیر ملکیوں کو 14 دن کے اندر ملک چھوڑنا لازمی ہوگا بصورت دیگر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا،پہلے یہ رعایتی مدت 30 دن تھی، تاہم اب اسے کم کر کے دو ہفتے کر دیا گیا ہے،مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والوں پر روزانہ 10 قطری ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ سفر سے قبل متراس موبائل ایپ کے ذریعے اپنی سفری حیثیت ضرور چیک کریں جس میں ٹریفک جرمانے، اوور اسٹے چارجز اور دیگر واجبات کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے