تازہ ترین ٹیکنالوجی

پاسپورٹ موبائل ایپ سے متعلق اہم خبر آگئی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاسپورٹ موبائل ایپ کی ڈیولپمنٹ پر کام تیز کردیا گیا ہے جس کے بعد آن لائن تجدید کی سہولت جلد متوقع ہے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی جس میں ملک بھر کے نادرا مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کے قیام پر غور کیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاسپورٹ موبائل ایپ کی ڈیولپمنٹ پر کام تیز کردیا گیا ہے جس کے بعد آن لائن تجدید کی سہولت جلد متوقع ہے، موبائل ایپ کے ذریعے پاسپورٹ کی تجدید اور درخواستوں کی آن لائن پراسیسنگ ہوگی۔
علاوہ ازیں شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ کی فراہمی کے لیے ہوم ڈیلیوری سروس میں توسیع کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاسپورٹ سروسز میں شفافیت، سہولت کا نیا دور ہوگا، نادرا مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کے قیام سے عوام کو ایک ہی جگہ سہولیات ملیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے