پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کو پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 جون کو طلب کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے اسمبلی سیشن بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو باضابطہ سفارش بھجوائی جائے گی۔ دوسری جانب کل صوبائی کابینہ کا اہم بجٹ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے