تازہ ترین دنیا

معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید، قطر اور پاکستان ثالثی میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، ایران

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سمجھوتے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں اور ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

 

ترجمان کے مطابق ایران سمجھوتے کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے کا بڑا حصہ تقریباً مکمل ہو چکا تھا تاہم امریکا بار بار اپنا مؤقف تبدیل کرتا رہا جس کے باعث پیش رفت متاثر ہوئی۔

 

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے اقدامات سفارتی عمل پر منفی اثر ڈال رہے ہیں جبکہ انہی اقدامات کی وجہ سے آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی پہلے کے مقابلے میں کم محفوظ ہو گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں اور فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے