پاکستان تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد،ترسیلات زر کانیا ریکارڈقائم

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بڑھنے لگااورپاکستان میں ماہانہ ترسیلات زر کاایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق مئی 26میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 4 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں اس طرح مئی 26 میں ترسیلات زر میں ماہانہ 20 فیصد اور سالانہ 15 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اوررواں مالی سال کے 11 ماہ میں38 ارب10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوچکی ہیں ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال کے اختتام پر ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے