پاکستان تازہ ترین

ایک شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) لاہورکے شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری باز محمد کےنام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف جنرل ہولڈاپ کےدوران ہوا۔

 

ترجمان کے مطابق باز محمد کےنام پر 20 لاکھ 88 ہزار800 روپےسے زائد کے 1526ای چالان واجب الاداہیں۔

 

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری باز محمد کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے