پاکستان تازہ ترین

پشاور کے قریب فیڈرل کانسٹبلری کی چوکی پر حملے میں چھ اہلکار شہید، چار زخمی ہو گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پشاور کے قریب فیڈرل کانسٹبلری کی ایک چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں چھ اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

 

خیبر پختونخوا کے سینیئر پولیس حکام نے اس حملے کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چھ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

 

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ چوکی میں تعینات اہلکاروں نے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، جس میں چار حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن فرار ہوتے مسلح شدت پسند لاشیں ساتھ لے گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور ایف سی کے چھ اہلکاروں کو بھی ساتھ لے گئے ہیں اور اس وقت علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ یہ واقعہ پشاورکے قریب حسن خیل کے علاقے میں رات ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا۔حسن خیل کا علاقہ نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل کے قریب واقع ہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونے والے حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے